فتنوں سے بچنے کی دعا
اہل ایمان سے گزارش ہے کہ فتنوں کے اس دور میں اس دُعا کو باقاعدگی سے پڑھا کریں
ربنا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ.
ترجمہ: ہمارے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو بعد اس کے جب ہدایت بخشی ہے تو نے ہمیں اور عطا فر ما ہمیں اپنے پاس سے رحمت ۔ یقیناً تو بڑا عطا فرمانے والا ہے۔
کسی بھی فتنہ کا شکار یا عقیدہ ختم نبوت کا کسی بھی رنگ میں انکار یا تاویل کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اس دُعا کو باقاعدگی سے پڑھیں۔
اللَّهُمَ ارِنَا الْحَقِّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اتَّبَاعَهُ وَارِنَا الْبَاطِلَ بِاطِلاً وارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ
ترجمہ: اے اللہ! تو ہمیں حق کو حق ہی دکھا اور ہمیں اس کی پیروی نصیب کر اور ہمیں باطل کو باطل ہی دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق عطافرما۔
اللہ پاک تمام مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے، اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور صراط مستقیم کا تعین کرنے میں آپ کی مدد فرمائے ۔ اطمینانِ قلب حاصل ہو، بغض، کینہ، حسد اور تعصبات سمیت تمام روحانی بیماریوں کا دنیا سے قلع قمع ہو۔
(آمین یا رب کریم)