انحراف کا پیغام احمدی دوستوں کے نام
عزیز احمدی دوستو!
برصغیر کی سیاسی اور مذہبی تاریخ میں مرزا غلام احمد قادیانی (1839ء – 1908ء) اور جماعت احمد یہ ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔ مرزا صاحب کی تعلیمات جو کے زیادہ تر ان کے ذاتی اور شخصی دعاوی پر مبنی ہیں محض ایک فرد کی روحانی اور نفسیاتی پیچیدگیوں کا ہی پتہ نہیں دیتیں بلکہ انیسویں صدی کے مسلم ہندوستان کے تہذیبی زوال سے بھی پردہ اٹھاتی ہیں۔ زیر نظر صفحات میں مرزا غلام احمد قادیانی اور جماعت احمدیہ کا سیاسی ، معاشرتی اور مذہبی تناظر سے ایک معروضی تجزیہ کیا گیا ہے۔ جو تاریخ ، سیاست اور دینیات کے طالب علموں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
ہماری کوئی بات آپ کے ذوق سلیم پر گراں گزری ہو یا آپ کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہمیں معاف کر دیجئے گا کیونکہ ہمارا اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں کہ ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ سچائی کی دعوت دی جائے۔