Ahmadion Ko Istemaal Kia Jata Hai

Ahmadion Ko Istemaal Kia Jata Hai

احمدیوں کو استمال کیا جاتا ہے

 

آپ کو کسی مشین کا کوئی پرزہ نہیں بننا چاہیے ۔ جس میں ایک سافٹ ویئر ڈال دیا گیا ہو۔ آپ اپنے پوٹینشل کے اعتبار سے ایک باشعور اور صاحب بصیرت انسان ہیں لیکن اس پوٹینشل کو ایکچولائز (Actualize) کرنے کے لیے آپ کو ہمت اور کوشش کرنا ہوگی ۔ اپنی زندگی کے کسی حصے میں یہ بات آپ پر کھل جائے گی کہ آپ ایسے قلعے میں بند ہیں جہاں آزاد فضا میں جانے والے ہر راستے کو خار دار تاروں اور کھائیوں سے بھر دیا گیا ہے۔ یہ آپ کو باہر جانے سے روکتی ہے ۔ لیکن ان خار دار تاروں سے زیادہ خطرناک آپ کے ذہن کی وہ پروگرامنگ (Programming) ہے جو باہر کے ہر خوبصورت منظر کو آپ کی نظروں کے لیے بھیانک اور قلعے کے عین اندر موجود تعفن اور گھٹن کو آپ کے لیے خوبصورت بنا دیتی ہے اور یوں آپ اپنی مرضی سے خود کو ایک ایسے نظام کے حوالے کر دیتے ہیں جس کی بنیاد جبر اور دھو کے پر ہے اور جو آپ کا معاشی استحصال بھی کرتا ہے اور روحانی بھی۔

انسانی گروہوں کے ساتھ ساتھ بہت مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ان کے قلب ونظر غلامی اور جبر کے اتنے عادی ہو جاتے ہیں کہ وہ اسی کو اپنی نجات اور آزادی کا راستہ سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو آزادی کے نام پر غلام بنا لیا جاتا ہے، محبت کے نام پر دلوں میں نفرت پیدا کی جاتی ہے۔ اسلام کے نام پر کفر کوفروغ دیا جاتا ہے اور ختم نبوت کے عنوان پر نبوت کو جاری کر دیا جاتا ہے۔ یقینا یہ سچائی کے ساتھ ایک مذاق اور انسانیت کے ساتھ ایک دھوکہ ہے۔ اخلاص ،شعور اور دیانتداری پر مبنی تحقیق اور دل کی گہرائیوں سے نکلنے والی دعا ہی جھوٹ اور جبر کے سیاہ بادلوں تلے چھپے ہوئے سچائی اور ہدایت کے آفتاب کو پہچانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے! ہم نے اپنی اس تالیف میں مناظرہ کا انداز اختیار کرنے کی بجائے مکالمہ کا آغاز کیا ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ ہمارا قاری سیچ تک پہنچنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے اور اس طرح ایک صحت مند مکالمے کا آغاز ہو۔ آپ کو اندھی تقلید چھوڑ کر بچے جویائے حق اور طالب حقیقت کی حیثیت سے اس تالیف کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اگر آپ تاویلات کے گورکھ دھندے کو چھوڑ کر محض اللہ تعالیٰ کے خوف اور فہم و تدبر سے غور کریں گے تو مرزا غلام احمد کے دعوؤں کی قلعی آپ پر کھل جائے گی اور آپ جان لیں گے کہ آنحضرت مسی یا آپ ہی ہم نے آنے والے مسیح اور مہدی کے متعلق جتنی خبریں دی ہیں ان میں سے ایک بھی مرزا صاحب پر پوری نہیں اترتی ۔ مرزا صاحب اور جماعتی مربیان کو ہر جگہ تاویل کرنا پڑتی ہے۔ جماعت کے ظاہری ڈسپلن اور میل جول سے مرعوب ہوئے بغیر اور تحقیق کی خاطر تمام جماعتی عہدہ داران عزیزوں ، رشتہ داروں اور بزرگوں کے طعن و تشنیع سے بے پرواہ ہو کر حق و صداقت کی تحقیق کیلئے دونوں طرف کے دلائل سنیں ،صرف احمدی مربیان یا بزرگوں سے تاویلیں سن کر اپنے آپ کو مطمئن نہ کر لیں ۔ آپ ہمارے پاس بھی بلا خوف تشریف لائیں اور پھر صراط مستقیم کا فیصلہ کریں اور اس کام کیلئے اپنی دنیوی مصروفیات کو رکاوٹ نہ بننے دیں۔

اور جو دوست غلط فہمی کی بناء پر یا صحیح رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے خود جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے ہیں، ان سے بھی مئودبانہ گزارش ہے یہ کہ وہ بھی تمام دلائل کو از سر نو چیک کرلیں۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور صراط مستقیم کا تعین کرنے میں آپ کی مدد فرمائے ۔ اطمینانِ قلب حاصل ہو، بغض، کینہ ، حسد اور تعصبات سمیت تمام روحانی بیماریوں کا

دنیا سے قلع قمع ہو۔ ( آمین )

آخر میں اہل ایمان سے گزارش ہے کہ فتنوں کے اس دور میں اس

دُعا کو باقاعدگی سے پڑھا کریں

ربنا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ

لنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ .

ترجمہ : ہمارے رب نہ پھیر ہمارے دلوں کو بعد اس کے جب ہدایت بخشی ہے تو نے ہمیں

اور عطا فرما ہمیں اپنے پاس سے رحمت ۔ یقیناً تو بڑا عطا فرمانے والا ہے۔

کسی بھی فتنہ کا شکار یا عقیدہ ختم نبوت کا کسی بھی رنگ میں انکار یا تاویل کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اس دُعا کو باقاعدگی سے پڑھیں۔ اللَّهُمَ آرِنَا الْحَقِّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اتَّبَاعَهُ

وَارِنَا الْبَاطِلَ بِاطِلاً وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهُ

اے اللہ ! تو ہمیں حق کو حق ہی دکھا اور ہمیں اس کی پیروی نصیب کر اور ہمیں باطل کو باطل ہی دکھا

اور اس سے بچنے کی توفیق عطافرما۔

اللہ پاک تمام مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے، اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور صراط مستقیم کا تعین کرنے میں آپ کی مدد فرمائے ۔ اطمینانِ قلب حاصل ہو، بغض، کینہ، حسد اور تعصبات سمیت تمام روحانی بیماریوں کا دنیا سے قلع قمع ہو۔

(آمین یا رب کریم)

Read Comments.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Read More.

Gair Janibdarana Tehqeeq Ki Zaroorat

Gair Janibdarana Tehqeeq Ki Zaroorat

غیر جانب دارانہ تحقیق کی ضرورت آپ ان اختلافات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔ آپ کو اخلاص کے ساتھ تحقیق کرنا ہوگی۔ آپ

Read More »
Inhiraf’s Message to Ahmadi Friends

Inhiraf’s Message to Ahmadi Friends

انحراف کا پیغام احمدی دوستوں کے نام عزیز احمدی دوستو! برصغیر کی سیاسی اور مذہبی تاریخ میں مرزا غلام احمد قادیانی (1839ء – 1908ء) اور

Read More »