احمدی دوستوں کے نام
آپ کا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جوحقیقی دین اسلام پر قائم ہونے کا دعوی کرتی ہے۔ آپ یقینا اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں ۔کلمہ پڑھتے ہیں ، نماز پڑھتے ہیں اور اپنی جماعت کی ترقی کے لیے اپنی محدود آمدنی کے باوجود مالی طور پر ساری زندگی قربانی دیتے رہتے ہیں ۔
آپ ذوق وشوق سے اپنے مربی حضرات کی باتیں سنتے ہیں ۔ آپ دینی عقیدت کے جذبے سے اپنے خلیفہ صاحب کی ہر بات مانتے ہیں کیونکہ یہ بات آپ کے دل میں جاگز میں کر دی گئی ہے کہ آپ کے خلیفہ، خدا کا انتخاب ہے۔ آپ کو اپنی جماعت کا منظم ماحول بھی لکش دکھائی دیتا ہے اور یوں آپ جماعتی نظم کی اطاعت میں ساری عمر گزار دیتے ہیں ۔
دہشت گردی اور فرقہ واریت کے واقعات کا سہارا لے کر آپ کو بتا یا جا تا ہے کہ حقیقی اسلام صرف جماعت احمدیہ کے پاس ہے جو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔اور بہت جلد ی د نیا سیح موعود اور مہدی زماں کو پہچان لے گی اور حقیقی اسلام یعنی احمد میت کو قبول کر لے گی ۔ آپ کو یہ بھی بتا یا جا تا ہے کہ علماۓ کرام ’’جاہل ملا‘ ہیں جو محض اپنی تنگ نظری اور ذاتی مفادات کی وجہ سے عوام الناس میں احمدیت کا غلط تعارف کراتے ہیں ۔ وہ مرزا صاحب کی کتابوں کے غلط اور سیاق وسباق سے کاٹ کر حوالے دیتے ہیں اور یوں عوام کو گمراہ کرتے ہیں ۔ یہ مولوی‘‘ معاشرے میں نفرت پھیلاتے ہیں جبکہ جماعت احمدیہ Love for all and hatred for none جیسے اصول کا پر چار کرتی ہے ۔ آپ کو یہ بتایا جا تا ہے کہ جماعت احمدیہ پر جودنیا میں مشکلات آتی ہیں اور احمدی افراد کا جوساجی بائیکاٹ کیا جا تا ہے وہ جماعت کی سچائی کی دلیل ہے کیونکہ ہر دور میں اہل حق کو ظلم وستم کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے۔
می سب کچھ آپ کو اپنے اطمینان کے لیے کافی دکھائی دیتا ہے اور آپ اپنے آپ کو ایک سچی جماعت کا فر دمجھتے ہیں اور کسی تحقیق وتفتیش کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتے ۔
لیکن کیا آپ واقعی مطمئن ہیں؟
کیا جماعت احمدیہ کا نظام ، جو انسانوں کو معاشرتی اور نفسیاتی طور پر کنٹرول کرنے کے جدیدترین نسخوں اور ترکیبوں پر مبنی ہے، آپ کے ذہن میں چند سوالات کو جنم نہیں دیتا؟
کیا پوری امت مسلمہ کا جماعت احمدیہ کے متعلق مئوقف اور اتنا بڑا اجماع (Consensus محض تنگ نظری اور تعصب ہے؟
کیا آپ نے ملت اسلامیہ کا مئوقف جاننے کی دیانتدارانہ کوشش کی ہے؟
یا کیا آپ اس لیے احمدی ہیں کہ آپ کے دادا یا پردادا نے مرزا صاحب کی بیعت کر لی کیا آپ اپنے دل کے اضطراب اور شک کو زبان پر لانے سے اس لیے خوفزدہ ہیں کہ تھی اور بس؟
آپ کو جماعت سے خارج کر دیا جاۓ گا ؟
کیا ایمان جیسی اعلی وارفع قلبی کیفیت کی بنیاد خوف اور نفرت پر رکھی جاسکتی ہے؟


